شعیب ملک کی اسپورٹس کارکی 3گاڑیوں کوٹکر، پولیس نیمتاثرہ کار مالکان کےبیانات لے لئے

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پولیس نے لاہور میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی کی ٹکر سے متاثر ہونے والی 3 گاڑیوں کے مالکان کے بیانات قلمبند کرلیے۔ ذرائع کے مطابق پولیس متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو قانونی کارروائی کی یقین دہانیاں کرواتی رہی۔


پولیس کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے قریب شعیب ملک کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں کھڑے ٹرک کے نیچے گھس کر تباہ ہوئی، بعد ازاں پی سی بی کی انتظامیہ شعیب ملک کی

گاڑی نکال کرلے گئی، متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کی درخواستیں ملنے پرکارروائی کی جائے گی۔ شعیب ملک کی گاڑی پی سی بی ملازمین کی پارکنگ میں کھڑی کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ

شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے اختتام پرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر ہیش آیا تھا، ان کی کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کارکو فرنٹ سے نقصان پہنچا، شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے