آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم سےمعذرت کرلی، حیران کن خبر

130

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن شائقین کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ نسلی،تعصب کا واقعہ پیش آنے پر کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی کرکٹ ٹیم سے معذرت کرلی۔ جیو نیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کےسکیورٹی سربراہ سین کیرول نے


سین کیرول نے بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران شائقین کے ایک مختصر سے گروہ نے دوستانہ حریفوں کے درمیان ہونے والے عمدہ ٹیسٹ میچ کوداغدار کردیا۔

سین کیرول کا کہنا تھا کہ بحیثیت کرکٹ سیریز میزبان بھارتی کھلاڑیوں سےمعذرت خواہ ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور ملزم کے خلاف سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔