عامر اب بھی کار کردگی دکھائیں تو اب بھی انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہیں گے‘ مصباح الحق نے بالآخر فاسٹ باؤلر کےمعاملے پر لب کشائی کر دی

71

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر صرف فارم اور فٹنس کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے اور یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا، اگرچہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے لیکن


تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر 2016ء میں قومی ٹیم میں واپس آئے تو انہیں سپورٹ کیا، وہ ذاتی وجوہات پر انگلینڈ نہیں گئے مگر

جب دستیاب ہوئے تو انہیں وہاں بلا لیا لیکن انگلینڈ میں ان کی فارم اچھی نہیں تھی، پھر زمبابوے کے خلاف ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں نے اور

وقار یونس نے ان سے بات کی اور انہیں سٹرائیک باﺅلر قرار دیا جبکہ ان سے یہ بھی کہا کہ تیز رفتار باﺅلنگ کریں کیونکہ اگر ان کی رفتار کم ہوئی تو ہمارے لئے مشکل ہو جائے گی،


محمد عامر کی فارم اچھی نہیں تھی اس لئے وہ ٹیم سے باہر ہوئے اور یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا جبکہ وقار یونس کا سلیکشن سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے، میری سمجھ سے باہر ہے کہ عامر نے میرے اور وقار کے بارے میں ایسی باتیں کیوں کیں۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ اگرچہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے لیکن اگر اب بھی وہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو میں تمام واقعات ہونے کے باوجود بھی انہیں قومی ٹیم میں خوش آمدید کہوں گا۔