پی ایس ایل ڈرافٹنگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ایسے جارح مزاج بلے باز کو ٹیم میں شامل کرلیا کہ باؤلروں کو ایونٹ سے پہلے ہی خوفزدہ کردیا

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو منتخب کرلیا ہے جن کو گزشتہ برس پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ گلیڈی ایٹرز نے


پلاٹینم کیٹگری میں ٹام بینٹن، گولڈ میں عثمان شنواری، سلور کیٹگری میں کیمرون ڈیلپورٹ، افغانستان کے اسپنر قیس احمد، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالناصر کو چن لیا۔ ایمرجنگ کیٹگری میں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے صائم ایوب اورآرش علی خان کا انتخاب کیا اور سپلیمنٹری کیٹگری میں ڈیل سٹین اور عثمان خان کو رکھا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حتمی سکواڈ میں سرفرازاحمد (کپتان)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز،

اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، اسپنر قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل سٹین اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔