کیاحادثہ وہاب ریاض سےریس لگاتے ہوئے پیش آیا ؟ شعیب ملک بھی میدان میں آگئے

201

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی گاڑی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں حادثہ،پیش آیا تاہم اس حادثے کے نتیجے میں شعیب ملک محفوظ رہے ۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے بعد لاہور قذافی سٹیڈیم میں،حادثہ پیش آیا۔


اب شعیب ملک اس حوالے سے شعیب ملک کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ،مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ’میں بالکل ٹھیک ہوں ،یہ حادثہ اتفاق سے پیش آیا لیکن اللہ مجھ پر مہربان رہا ۔جن لوگوں نے مجھ سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی میں ان کی نیک خواہشات اور پیار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔