سپر لیگ 6 کی ڈرافٹنگ اور پاکستان میں مکمل انعقاد ،جاوید آفریدی خوشی سے نہال ،حکومت اور پی سی بی کے نام پیغام جاری کردیا

72

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیئر مین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ اور پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے پاکستان میں مکمل انعقاد پر پی سی بی اور حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کے موقع پر


پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب بھارت آئی پی ایل اپنے ملک میں نہیں کراسکا، پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد

پوری دنیا کو ایک مثبت پیغام ہے اور ساتھ ہی پی سی بی کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سے پی ایس ایل چھ کے ڈرافٹ اور

پورے سیزن کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان شائقین کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے،پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراؤڈ کا آنا بھی ممکن ہو سکے ۔