دوستیاں،رنگ دکھانے لگیں،شاداب خان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کو ایسی،کیٹگری میں حاصل کرلیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

128

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ 2021کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے بڑی پک کی اور پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی کو حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹگری میں


ڈائمنڈکیٹگری میں انگلش آل راونڈر لیوس گریگوری، گولڈکیٹگری میں وکٹ کیپر فل سالٹ، سلورکیٹگری میں روحیل نذیر، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے اور افتخار احمد شامل ہیں۔

ایمرجنگ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم جونیئر اور سیفی عبداللہ کو اپنا انتخاب قرار دیا، سپلیمنٹری کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے چارلس جورڈن اور عاکف جاوید کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حتمی اسکواڈ:

شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لیوس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، چارلس جورڈن اور عاکف جاوید شامل ہیں۔