بابراعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے لیکن انہیں پہلے کیا کرنا ہوگا ؟مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فٹنس بحالی پروگرام کے لیے بابر اعظم اور شاداب خان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جب کہ کپتان جنوبی افریقہ کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق


بابراعظم پیرکو ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیکل چیک اپ کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پریکٹس سیشن کرسکیں گے۔ بابر اعظم انگوٹھے کی تکلیف سے نجات کے بعد

نیوزی لینڈ میں ہلکی بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے، اب باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کرکے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریزسے قبل مکمل فٹنس حاصل کریں گے۔ شاداب خان منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر

انجری کا معائنہ کرائیں گے، لیگ اسپنر کو ڈاکٹر نے 6ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا، اس لیے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ بننا تو ممکن نہیں لیکن بحالی پروگرام میں شرکت کرتےہوئے 20فروری کو شروع ہونے والی پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔