تابش خان جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں،موقع ملنے کے منتظر،شاندار بات کہہ ڈی

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فاسٹ بائولر تابش خان نے سلیکٹرز سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں کیونکہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے پہلا موقع ملنے کا انتظار کررہے ہیں۔ 36 سالہ تابش خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ وہ


اس سیزن میں بھی قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ وکٹ،ٹیکرز میں شامل ہیں ۔ تابش خان نے ٹویٹ کیا کہ ’’الحمداللہ اس سیزن میں 30 وکٹیں حاصل کر کے میں اب بھی قائداعظم ٹرافی 2020ء کے ٹاپ بائولرز میں شامل ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے میری امیدیں بہت زیادہ ہیں ، امید ہے کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کرنے اور اپنے اہل خانہ کا سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملے گا‘‘۔

واضح رہے کہ تابش خان نے 03-2002ء سے اب تک 137 فرسٹ کلاس میچز میں 24.29 کی اوسط سے 598 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔