نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا ذمہ دار کون؟سابق پاکستانی بولنگ کوچ اظہر محمود نےحیران کن نشاندہی کردی

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق پاکستانی بولنگ کوچ اظہر محمود نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی سیریز میں ہارنے کے لئے موجودہ کوچنگ سٹاف کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) اور مسلم ہینڈز کی ایم او یو پر دستخط کرنے کی


تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 45 سالہ سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ قومی ٹیم کے موجودہ کوچز ویژن سے عاری ہیں، قومی ٹیم کے موجودہ کوچنگ عملے کا

کوئی ویژن نہیں ہے کیونکہ انہیں اندازہ ہی نہیں ہے کہ یہ ٹیم کہاں جارہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہم نے پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی دیکھی،

مانتا ہوں کہ بابراعظم کا نہ کھیلنا بہت بڑا جھٹکا تھا لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کی جانب سے فائٹنگ سپرٹ دیکھنے کو نہیں ملی۔ یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 176 رنز سے ہارنے کے بعد پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ بدھ کے روز ختم ہوا۔