اظہرعلی،اینکر بن گئے،کیوی کپتان کا انٹرویو لے لیا،حیران کن خبر

103

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا انٹرویو لیا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ انٹرویو آفیشل یوٹیوب چینل پر شئیر کیا گیا ہے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیم سن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔ انٹرویو کے دوران اظہر علی نے کیوی کپتان سے کہا کہ

آپ کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی، کین ولیم سن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بہت محنت کی، یہ مشکل سیریز تھی،

باولرز اور بیٹسمینوں کی کار کردگی اچھی رہی۔ نیوزی لینڈ میں ایشیائی بیٹسمینوں کے لیے بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، شروع میں آپ کے بولرز نے رنز نہیں کرنے دئیے۔


اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیم سن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو تی ہے ہر گینڈ کو میرٹ پر کھیلوں،

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلی۔ انٹرویو کے دوران اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کار کردگی شاندار ہی، جیمیسن اور ہنری نے عمدہ بولنگ کی،

اچھی کارکردگی کی بدولت آ پ کی ٹیم نمبر ون بن گئی ہے۔ کیوی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کے لیے بڑی محنت کررہے ہیں، جیمیسن بڑا اسپیشل کرکٹر ہے اس کی موجودگی سےٹیم کو فائدہ ہوا۔