’سلیکٹر پاکستان کی ٹیم سمجھ کر منتخب کریں گے تو ہی حالات بہتر ہوں گے‘کامران اکمل نے شاندار بات کہہ دی

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کئے جانے پر پھٹ پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ جو بھی سلیکٹر آئے پاکستان کی ٹیم سمجھ کر منتخب کرے تب ہی حالات بہتر ہوں گے ورنہ ایسے ہی نتائج آئیں گے۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بعد پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سے بھی ڈراپ ہونے والے کامران اکمل نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے کوچ نے وجہ بتائے بغیر منتخب نہیں کیا،

بطور سینئر کھلاڑی میرے ساتھ کیا جانے والا سلوک مناسب نہیں ہے، ہرفارمیٹ کی کرکٹ کھیل چکا، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو بتائیں اور سخت سزا دیں، میرے جیسے کھلاڑی کیساتھ

ایسےسلوک پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کرتا دھرتا جو بہتر سمجھتے تھے کیا،صاحب اختیار اپنی ایگو ایک طرف پر رکھیں اور طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔

پی سی بی کو ٹیم کے کوچ سے بھی پوچھنا چاہیے کہ ایسا کیوں کیا، پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیمیں بنیں گی تو نتائج بہتر ہوں گے۔ سینئر کو سائیڈ لائن کرنے کی حکمت عملی پہلے کی جاتی تو فواد عالم ٹیم میں نظر نہ آتے،

میں سروسز دینا چاہتا ہوں میرے ساتھ کوئی جونیئر کھیلے گا تو وہ سیکھے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران فرحت، سلمان بٹ، عمر گل کے ٹیم میں ہونے سے جونیئر کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا، ایک دم سے سینئر کو سائیڈ لائن کرنے سے کرکٹ کا نقصان ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ندیم خان کو تحقیقات کرنی چاہئیں، میں غلط ہوں یا کوچ؟ میں غلط ہوں تو مجھے اس سے بھی زیادہ سخت سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ برقرار رکھنا چاہیے،

ٹی 20 کرکٹ کی پرفارمنس پر ٹیموں کو تیار کیا جا رہا ہے، پرانے سیٹ اپ نے پاکستان کو عظیم کرکٹرز دئیے، قومی ٹیم میں واپسی پر صرف امید اللہ اور فیملی کی دعاﺅں سے ہے، چیف سلیکٹر کوئی بھی ہو محنت پر یقین ہے جسے جاری رکھوں گا۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں