محمد حفیظ کامران اکمل کی حمایت میں میدان میں کودپڑے، بڑاپیغام جاری کردیا

105

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے سخت محنت جاری رکھنے والے کامران اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے۔ 38 سالہ کامران اکمل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پی سی بی کی جانب سے


پی سی بی کی جانب سےمسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد 40 سالہ محمد حفیظ اپنے سابق ساتھی کو حوصلہ دینے سامنے آئے اور ٹویٹ کیا کہ

” ظاہر ہے کہ حیرت کی بات ہے لیکن آپ لڑاکا ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ جلد ہی میدان میں واپس آجائیں گے، آپ نے بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مضبوط اور مثبت رہیں،

سخت محنت کرنے میں یقین کریں جیسا کہ آپ ہمیشہ کرتے ہیں، آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ون ڈے کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کے سکواڈ میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر کامران اکمل نے مایوسی کا اظہار کیاتھا۔