سمیع اسلم کےبعد ایک اور قومی کرکٹر نے پاکستان سےباہر منتقل ہونے کی تیاریاں شروع کردیں

153

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے رویے سے مایوس ہوکر فاسٹ باؤلر جنید خان نے پاکستان سے باہر منتقل ہونے کے لئے تیاریاں شروع کردیں،اس سے قبل بائیں ہاتھ کے بلے باز سمیع اسلم مایوس ہوکر امریکہ منتقل ہوچکے ہیں۔


دنیا نیوز کے مطابق جنید خان نے پاکستان سے منتقل ہونے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے، کرکٹر کو انگلینڈ اور امریکا میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی آفرز ہیں،

جنید خان جلد پی سی بی حکام سے اس حوالے سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔جنید خان کافی عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر ہیں اور وہ متعدد بارسلیکٹ نہ کئےجانے پر اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی کرکٹ بورڈ کے رویے سے تنگ آکر انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ جنید خان نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔