ویسٹ انڈین سٹار بلے باز کرس گیل نے ایسی خواہش کا اظہارکردیا کہ شائقینِ کرکٹ خوشی سےجھوم اٹھیں

152

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بلند و بانگ چھکوں سےدہشت قائم کررکھی ہے، وہ ان دنوں زیادہ اچھی فارم میں نہیں لیکن 41 سال کی عمر ہونے کے باوجود ریٹائرمنٹ فی الحال ان کے منصوبوں میں شامل نہیں بلکہ


غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا کہ میں اب بھی بہترین فارم میں ہوں، 41 سال کی عمر میں بھی اتنا دم خم ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے میدان میں

ذمہ د ارانہ کردار نبھا سکتا ہوں، بھارت میں رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ اور اگلے برس آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ دھواں دار بلے بازی سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں

جگہ بنانے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کے مطابق ان کا فی الحال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ 45 برس کے ہونے تک اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔