’جاوید میانداد قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر خاموش کیوں ہیں؟عاقب جاوید نے اس سوال پر کیا جواب دیا؟جانیے

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق پاکستانی لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی خاموشی عاقب جاوید کو بھی کھٹکنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ


کہ11اگست کو جاوید میانداد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بہت ناراض تھے، بعد ازاں ڈیپارٹمنٹس ختم ہونے اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی مسلسل زوال پذیر ہونے سمیت کئی مسائل پر انہوں نے لب کشائی نہیں کی۔

جواب میں عاقب جاوید نے کہا کہ اس بیان کے2یا3روز بعد ہی تو جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال بلوچستان ٹیم کے کوچ مقرر ہوگئے تھے، میرا خیال ہے کہ اگر آپ کسی بات کو

درست سمجھتے ہیں تو اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے بولنا ضروری ہے، اگر آپ بہتری چاہتے ہیں، کچھ غلط ہورہا ہے توکرکٹ بورڈ کو روکنا اور معاملات کو درست سمت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو بات کرنا چاہیے۔