متعدد بارزخمی ہونے پر بہت رویا اہلیہ نے ان مشکل لمحوں میں میراساتھ دیا اور”

130

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فاسٹ بائولر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ متعدد بار زخمی ہونے کے بعد روتے تھے اور ان کی اہلیہ سمیعہ آرزو نے ان مشکل لمحوں میں زیادہ تر ان کا ساتھ دیا۔ سپورٹس پریزینٹر زینب عباس کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے


حسن علی کا کہنا تھا کہ جب میں دوبارہ زخمی ہوا تو خوش قسمتی سے میری اہلیہ بھی میرے ساتھ تھیں اور انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا، میری چوٹ کے دوران میرا بھائی عطاء بھی میرے ساتھ تھا لیکن

بنیادی طور پر سمیعہ نے میری بہت خدمت کی۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ ایک بار جب وہ رو رہے تھے تو ان کی اہلیہ سمیعہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آئیں اور انہیں پرعزم رہنے اور

سخت محنت کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ 26 سالہ حسن علی گذشتہ سال مارچ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)5 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے پرزخمی ہوگئے تھے ۔