جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سےمتعلق اہم فیصلہ ہو گیا،وزارت داخلہ وخارجہ کو ہدایات جاری

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ اور خارجہ کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطا بق جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کر تے ہوئے سکواڈ کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ اور خارجہ کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی ، دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہو گا جبکہ ٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔