قومی کرکٹ ٹیم کےکوچز، منیجراور چیف سلیکٹر بھی پی ایس ایل 6 سے باہر،شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آگئی

122

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز،منیجر اور چیف سلیکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6کے دوران کسی فرنچائز کیلئے خدمات انجام نہیں دے سکیں گے جبکہ پی سی بی کے فیصلے کا اطلاق ڈومیسٹک فرسٹ الیون ہیڈکوچز پر بھی ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق ہر سال پی ایس ایل میں قومی کرکٹ سیٹ اپ سے منسلک شخصیات مختلف ذمہ داریاں نبھاتی نظر آتی تھیں جس کے باعث ان پر مفادات کے ٹکراﺅ کاالزام بھی لگتا تھا،

خاص طور پر قومی سلیکشن کے حوالے سے اپنی فرنچائز کے کھلاڑی کو ترجیح دینے کی باتیں ہوتی رہی ہیں۔ پی سی بی نے پہلے دعوے تو بڑے کئے مگر گزشتہ برس بھی

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کرتے دکھائی دئیے تھے، البتہ اس بار پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔