کرکٹ کے میدان سے پاکستان کے لئےبڑی خوشخبری آگئی

103

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم کراچی میں دو ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔


ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹی20 میچز 14اور 15اکتوبر کو کھیلےجائینگے، دونوں ٹی 20میچز اسی روز کھیلے جائیں گے جب انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی20 میچز کھیل رہیں ہونگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 18، 20 اور 22اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ سال 2005میں پاکستان کا دورہ کیا تھا

تاہم ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ خواتین کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ ویمنز ٹیم کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد ایک بڑا اور اہم اعلان ہے۔