پی سی بی نے شرجیل خان کوانٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع دینےکا عندیہ دے دیا

133

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹی ونٹی سیریز میں شرجیل خان کوموقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شرجیل خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع دینے کا عندیہ دیا ہے جبکہ


بائیں ہاتھ کے بلے باز کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔دورہ جنوبی افریقہ کے دوران نوجوان کرکٹر اعظم خان، سعود شکیل اور فاسٹ بولر حسن علی کا نام بھی زیر غور ہے۔واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کراچی میں ہوگا جبکہ ٹیم کے اعلان سے پہلے مصباح اور بابراعظم سے مشاورت ہوگی۔