حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ کیلئے میلبورن سٹارز کےسکواڈ کو جوائن کر لیا

139

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن کیلئے میلبورن سٹارز کو جوائن کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد


گزشتہ شب نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ پہنچے جہاں وہ آج برسبین ہیٹ کے خلاف میچ کیلئے میلبورن سٹارز کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ حارث نے پہلے پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نمائندگی کی جس کے بعد وہ پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے تھے اور اب بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچے ہیں۔