پاکستان کی طرف سےکس نے نیوزی لینڈ میں سب سے زیادہ سکور کیا؟جانیے

159

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 202رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ محمد رضوان جنہیںبابر اعظم کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں


کپتان بنایاگیا تھا نے عمدہ بلے بازی کر تے ہوئے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے50عشاریہ50 کی اوسط سے4 اننگز202 رنز بنائے، 3 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

آلراؤنڈر فہیم اشرف نے 46 عشاریہ 50 کی اوسط سے 186 رنز بنا ئے، اظہر علی نے 43عشاریہ 25 کی اوسط سے173 رنز بنائے انکا زیادہ سے زیادہ اسکور93 رہا۔

پاکستان کی طرف سے صرف ایک سنچری فواد عالم نے بنائی۔ اوپنرز بری طرح فلاپ ہو ئے۔ شان مسعود اورعابد علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی 4 اننگز میں 8 عشاریہ 75 کی اوسط سے صرف35 رنز بنا سکی، شان مسعود نے 10 رنز بنائے جس میں وہ تین دفعہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔