پاکستانی ٹیم نے پچھلے 2 سال میں ملک سے باہر کتنے میچ جیتے؟حیران کن تفصیلات سامنے آگئی

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کی قو می کرکٹ ٹیم قومی ٹیم گزشتہ دوسالوں میں پاکستان سے باہر ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ہے۔ پاکستان سے باہرآخری ٹیسٹ میچ نومبر2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں جیتا تھا۔


شاہینوں کو نیوزی لینڈ میں ایک اور شکست کا سامنا پڑا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم انتہائی ناقص کار کردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اننگز اور176 رنز سے شسکت سے دوچار ہوگئی۔

یہ شکست پاکستان کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسری بڑی شکست ہے۔ اس سے پہلے 2001 ءمیں ہملٹن نیوزی لینڈ میں پاکستان کو اننگز اور185 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے50عشاریہ50 کی اوسط سے4 اننگز202 رنز بنائے، 3 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

آلراؤنڈر فہیم اشرف نے 46 عشاریہ 50 کی اوسط سے 186 رنز بنا ئے، اظہر علی نے 43عشاریہ 25 کی اوسط سے173 رنز بنائے انکا زیادہ سے زیادہ اسکور93رہا۔


پاکستان کی طرف سے صرف ایک سنچری فواد عالم نے بنائی۔ اوپنرز بری طرح فلاپ ہو ئے۔ شان مسعود اورعابد علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی 4 اننگز میں 8 عشاریہ 75 کی اوسط سے

صرف35 رنز بنا سکی، شان مسعود نے 2 عشاریہ 50 کی اوسط سے10 رنز بنائے جس میں وہ تین دفعہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ عابد علی نے 19 کی اوسط سے 76 رنز بنائے، تیسرے ناکام بلے باز حارث سہیل رہے جنھوں نے 7 کی اوسط سے 4 اننگز میں صرف 28 رنز بنائے۔

ٹیسٹ سیریز میں باؤلرز کی کار کردگی انتہائی خراب رہی۔ سیریز میں کوئی پاکستانی باؤلر اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں نہ لے سکا۔ شاہین آفریدی 42 عشاریہ 83 کی

اوسط سے 6 وکٹیں لے سکے۔ محمد عباس اور نسیم شاہ نے بالترتیب 45 اور73 کی اوسط سے 4،4 وکٹیں لیں۔ یاسر شاہ اور فہیم اشرف باالترتیب 44 اور 54 کی اوسط سے 3،3 وکٹیں لے پائے۔ گزشتہ دو سالوں میں قومی کرکٹ نے پاکستان سے باہر9 ٹیسٹ میچز میں شکست کھائی اور 2 ڈرا کیے۔