مصباح الحق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پرمایوس، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سےقبل انتہائی اہم ’اشارہ‘ بھی دیدیا

117

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تینوں شعبوں میں پاکستان سے بہتر قرار دیتے ہوئے جنوئی افریقہ کیخلاف سیریز میں بعض تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈ کاسٹ ایک اور انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پاکستان نے

کم بیک کیا جس کے باعث پرستاروں کی توقعات بھی بڑھ گئی تھیں مگر اس کے بعد پرفارمنس کا گراف نیچے جانے پر ہونے والی تنقید بالکل درست ہے، ہم بہتر کر سکتے تھے مگر نہیں کر سکے اور اس پر بہت مایوسی بھی ہے۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم حریف پر دباﺅ بڑھانے کا ذریعہ بنتے ہیں لیکن ان کی خدمات میسر نہیں تھیں، ٹیم نے جزوی طور پر چند مواقع پر بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن


بڑی ٹیموں کیخلاف جیت کیلئے مجموعی کار کردگی ضروری ہے، کیویز تینوں شعبوں میں پاکستان سے بہتر ٹیم تھے، خاص طور ہمیں ناقص فیلڈنگ نے بہت نقصان پہنچایا، ڈراپ کیچز ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہیں اور یہ شکست کی ایک اہم وجہ بھی بنے۔

مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بعض تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹرز کی پرفارمنس کو بھی سامنے رکھا جائے گا اور ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ میچ جیتنے کے قریب پہنچ کر اکثر کیوں ہار جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر مقامی کنڈیشنز سے فائدہ حاصل ہو تا ہے، ہم بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، کوشش کی جائے گی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کریں۔