پاکستان کو مکی آرتھر کی یادستانے لگی،کیا مکی آرتھر کو واپس لانا چاہئے۔۔؟

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اس میں کوئی شک نہیں کہ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کوچ تھے، انہیں کےدور میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آئی، اور مکی آرتھر کے دور میں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتی،


پاکستان نے پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں انڈین کرکٹ ٹیم کو شکست دی۔ مکی آرتھر کی کامیاب کوچنگ کی وجہ سے پاکستان مسلسل دو سال تک ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہا۔

پتا نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیا سوجھی، انہوں نے نے مکی آرتھر کو ہٹا کر مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، پاکستان ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم تھی،

اب ٹاپ 5 میں آنا بھی مشکل نظر آرہا ہے، ناقص کوچنگ اور کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل پاکستان کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبے، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں 7 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔