بڑے ٹی ٹونٹی سپر سٹار کی پہلی دفعہ پی ایس ایل کےسیزن 6 میں آمد

217

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے سے پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے لیے لئے تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں ڈرافٹنگ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن 6 کی ڈرافٹنگ 10 جنوری کو لاہور میں منعقد ہو گی۔


جس میں دنیا بھر سے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے ۔ 8 جنوری تک فرنچائزز نے اپنے گزشتہ سیزن کے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی لسٹ بورڈ کو جمع کرانی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار دنیا بھر سے بڑے کھلاڑیوں کی پی ایس ایل کے سیزن 6 کے لیے ڈرافٹنگ میں شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔ معروف خبر رساں ادارے کے

مطابق موجودہ نمبر ون ٹی ٹونٹی بلے باز ڈیوڈ میلان نے بھی پی ایس ایل کا سیزن 6 کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ڈیوڈ میلان کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے میسر ہونے حوالے سے بتا دیا گیا ہے،


تفصیلات کے مطا بق موجودہ ٹی ٹونٹی نمبرون کھلاڑی ڈیوڈ میلان اب شائقین کو پی ایس ایل میں اپنے لمبے چھکوں سے لطف اندوز کرتے نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ میلان کی طرف سے پی سی بی کو

پی ایس ایل کا فروری اور مارچ میں ہونے والے سیزن کھیلنے کے حوالے میسر ہونے کا بتا دیا گیا ہے۔ مگر انگلش ٹیم کی پی ایس ایل شیڈول کے دوران ٹی ٹونٹی سریز کی وجہ وہ سیزن کے تمام میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ پی سی بی کی طرف سے ڈیوڈ میلان کو پلاٹینیم کیٹگری آسائن کر دی ہے۔