جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کن نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا؟چار کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

330

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افريقہ کیخلاف ہوم ٹی20 سیریز میں شرجیل خان کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، بائیں ہاتھ کے بلےباز کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹی20 سیریز میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔


سمانیوز کے مطابق پی سی بی شرجیل خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع دینے کا عندیہ دیا ہے ، بائیں ہاتھ کے بلےباز کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹی20 سیریز میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

جبکہ نوجوان کرکٹر اعظم خان، سعود شکیل اور فاسٹ بولر حسن علی کا نام بھی زیر غور ہے۔ دورہ جنوبی افریقہ کےدوران نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان، بائیں ہاتھ کے بلے باز

سعود شکیل اور فاسٹ بولر حسن علی کا نام بھی زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کراچی میں ہوگا جبکہ ٹیم کےاعلان سے پہلے ہیڈ کوچ مصباح الحق اورکپتان بابراعظم سے مشاورت ہوگی۔