مشکل حالات میں دورہ کرنےپر آپ کے ممنون ہیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کیلئےمحبت‘ بھرا پیغام

267

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممنون ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ذریعے کیا۔ تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ


کیوی کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں اور اس دورے کیلئے دی گئی آپ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں،

نیوزی کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کی وطن واپسی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آپ کی محفوظ واپسی کیلئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

نیوزی لینڈ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کیں ہیں۔اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔