کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں امپائر کی ’جلد بازی‘، ویڈیووائرل

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز امپائر کرس براؤن نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کیچ پکڑنے سے قبل ہی انگلی اٹھا دی بعدازاں جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ کیچ ڈراپ ہوگیا فوراً ہی انگلی نیچے کرلی۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہینری نکولس کا کیچ رضوان نے چھوڑ دیا جس کے بعد امپائر نے انگلی اٹھائی ، ہینری نکولس بھی یہی سمجھتے رہے کہ وہ آؤٹ ہوگئے ہیں لیکن کین ولیم سن نے انہیں بتایا کہ کیچ ڈراپ ہوگیا ہے۔ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد ہینری نکولس نے شاندار سنچری اسکور کی۔