کو رونا وائرس میں مبتلا پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا پہلابیان سامنے آگیا

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا وائرس میں مبتلا پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیر نے اپنی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثناء میر کا کو رونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور


ثناءمیر کا کو روناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اورمعمولی علامات ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے جبکہ وہ آج اپنی 35 ویں سالگرہ بھی منا رہی ہیں۔

ثناءمیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سالگرہ کی مبارکباد اورصحت یابی کی دعا کرنے والوں کا شکریہ، میرا کو رونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات ہیں لیکن میرے رابطے میں

رہنے والے تمام افراد کا کو رونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کو رونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال کریں، جس سے آپ اپنا اور دوسرے کا خیال رکھ سکتے ہیں۔