پاکستان کو کلین سویپ کرنے کے بعدٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی نیوزی لینڈ کواہم کامیابی مل گئی

67

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز کلین سویپ کرنے والی کیویز ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے مضبوط امیدوار بن گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان کو شکست دینے کے بعد


نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔ انہوں نے سیریز میں کامیابی کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے اہم پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔

آج تک کی ریٹنگ کے مطابق ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے ٹیبل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 420 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ پوائنٹس میں،کیوی ٹیم سب سے آگے ہے تاہم اس کے فائنل میں پہنچنے کے 70 فیصد چانسز ہیں۔

ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل تک پہنچنے کے امکان میں آسٹریلین ٹیم پہلے نمبر پر ہے اور اس کے فائنل میں جانے کے 76.7 فیصد چانسز ہیں۔ انڈین ٹیم 72.2 فیصد امکان کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔