قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر شاہد آفریدی نے بھی مایوسی کا اظہارکر دیا

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدترین کارکردگی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’نمبرون ٹیسٹ ٹیم بننے پر نیوزی لینڈ کو مبارکباد، کین ولیم سن اور ان کی ٹیم نے

بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ قومی ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھے مقابلے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں انتہائی ناقص کارکردگی پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں رہنےکیلئے کھلاڑیوں کو

ٹیلنٹ کےاستعمال کیساتھ ساتھ بہادری کی بھی ضرورت ہے، نیوزی لینڈ میں سامنے آنے والے نتائج بدترین ہیں۔‘ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مختصراور طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔