دورہ نیوزی لینڈ میں،شرمناک شکست پرسخت احتساب کا فیصلہ، مصباح الحق کیلئے تشویشناک خبرآ گئی

129

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ میں شرمناک پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ کا سخت احتساب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وطن واپسی پر بورڈ حکام کی جانب سے ناصرف مصباح الحق سے جواب طلبی ہو گی بلکہ


بیٹنگ کوچ یونس خان اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس سے بھی ناقص ترین کارکردگی پر بازپرس کی جائے گی جبکہ کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم ممبر کو مستقبل میں غیرملکی کوچ کی تلاش کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔

اگلے ہفتے سلیم یوسف کی سربراہی میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی مصباح سے خراب کارکردگی اور بعض کھلاڑیوں کی جانب سے درست رویہ روا نہ رکھے جانے کی

شکایات کا بھی جائزہ لے کر سفارشات دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مختصر اور طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔