جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریزکیلئے قومی سکواڈ کا انتخاب کب ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستانی ٹیم کے انتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کےدوسرے ہفتے میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کےانتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 10 اور 14 جنوری کے درمیان ہو گا اور


محمد وسیم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی پہلی مرتبہ پاکستان کے سکواڈزکا انتخاب کرے گی جبکہ منتخب ہونے والا پاکستان ٹیسٹ سکواڈ 17 جنوری سے کراچی کے بائیو سیکورببل میں جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 16 جنوری کو

کراچی پہنچے گی، کووڈ ٹیسٹنگ کراکرآنے والی مہمان ٹیم کی آمد پربھی ٹیسٹنگ ہو گی اورمہمان ٹیم کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ چوتھے روزہو گی۔ پہلے 5 روز میں
مہمان ٹیم کو ہوٹل سےمتصل کلب میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی، 5 روز میں

2 ٹیسٹنگز کے بعد مہمان ٹیم ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گی۔ دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا