محمد عباس کی بولنگ کس وکٹ پر اچھی ہوتی ہے؟ عاقب جاوید نے بتادیا

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عباس کی بولنگ اسپیڈ کم ہوگئی ہے، جس وکٹ پر باؤنس کم ہو وہاں عباس کی بولنگ اچھی ہوتی ہے۔


سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن ریورس سوئنگ کے لیے موزوں ہے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹیم کو شروع میں ہی وکٹیں دلا دیتے ہیں۔

انہوں نے ٹیم سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن درست نہیں ہو تو نتائج بھی اچھے نہیں آئیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا تھا کہ

میچ میں کیچز ڈراپ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے ، بطور بولر اگر وکٹ ملے اور نوبال ہوجائے تو پھر بھی بولر ہی افسردہ ہوتا ہے۔