کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے احمد شہزاد کی چھٹی کر دی، غیرملکی اوپنر لینے کا فیصلہ

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے تیاریوں پر کام شروع کر دیا ہے ۔ جس میں ابتدائی مرحلے میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ، میچز کے وینیوز اور ایونٹ کے لیے شیڈول تیار کرنا ہے۔


ابتدائی مرحلے کی تیاری کے مطابق کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اس مہنے کے رواں ہفتے لاہور میں متوقع ہے۔ فروری سے شروع ہونے والے اگلے سیزن کے لیے پی سی بی کی بقیہ

تیاریوں کے ساتھ ساتھ تمام فرنچائزز کو تاکید کی گئی ہے کہ ٹیمیں جن کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہیں ان کی لسٹ جلد ازجلد بورڈ کو ارسال کی جائے تاکہ ڈرافٹنگ کا عمل جلدی سے شروع کیا جا سکے۔

اطلاعات ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی اگلے سیزن کے لیے اوپنگ بلے باز احمد شہزاد میں مزید دلچسپی نہیں لے رہی ہے ٹیم نے اپنے اوپنر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔