نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی بری کارکردگی کا ذمہ دار کون ہے؟محمد عباس نےانٹرویو کے دوران بتا دیا!

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ نیوزی کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اہم بلے بازوں کے کیچ ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد


محمد عباس نے کہا کہ ڈراپ کیچز سےمایوسی ہو تی ہے، باﺅلر وکٹ لےاور نوبال ہوجائے تب بھی مایوسی ہوتی ہے، پاکستان ٹیم نےپہلے سیشن میں بہت محنت کی اور اچھی پوزیشن میں رہے،

دوسرا سیشن بھی ٹھیک رہا لیکن تیسرے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ ہر شعبے کا ٹیسٹ ہوتا ہے، اگر وکٹیں نہ ملیں تو رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں۔

دوسری جانب عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عباس کی بولنگ اسپیڈ کم ہوگئی ہے، جس وکٹ پر باؤنس کم ہو وہاں عباس کی بولنگ اچھی ہوتی ہے۔