وسیم اکرم سربالہ کب بنے تھے؟بچپن کی نایاب تصویرشیئر کر دی

111

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصویر شیئر کردی جب وہ ایک شادی میں سربالہ بنے تھے۔ تفصیلات کے مطابق


وسیم اکرم نے ماضی کی یہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’یہ تصویر میرے ماموں کی شادی کی تقریب کی ہے جو میری والدہ نے بھیجی ہے۔ اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت تھی اور گھڑ سواری بھی شامل تھی، یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار سربالہ بنا تھا۔