دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی باؤلرز کی ناکامی کے باوجود نسیم شاہ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

123

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھانے پر کہا ہے کہ بطور فاسٹ باؤلر کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق


تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے کیونکہ یہاں ایک ہی جگہ پر باﺅلنگ کرنی ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں

ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں جن کیخلاف غلطی کی کوئی گنجائش نہیں تھی لیکن میں نے غلطیاں کیں مگر ان سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔ نسیم شاہ نے کہا کہ نو بالز سے اعتماد میں کمی آتی ہے،

زیادہ زور لگانے سے بھی نو بالز ہوئیں، پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے، نوبالز سے نقصان بہت ہوا، دو آؤٹ اسی کی نظر ہوئے البتہ آئندہ نو بالز پر قابو پائیں گے۔