پشاور زلمی کا حسن علی کو ریلیز کرنےکا فیصلہ،حیران کن خبر

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اطلاعات کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے سٹار بولر حسن علی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسن علی طویل عرصے انجری کا شکار رہنے کی وجہ سے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے اہم میچز نہیں کھیل سکے تھے۔


حسن علی پی ایس ایل کےآغاز سے ہی پشاورزلمی کے بائولنگ یونٹ کا اہم حصہ تھےاوروہ پی ایس ایل کے بہترین بائولرزمیں سے ایک تھے، وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 59 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔

حسن علی اوروہاب ریاض نے پشاورزلمی کی کامیابیوں میں اہم کردارادا کیا اوران دونوں پیسرزکی مجموعی وکٹوں کی تعداد 135 ہے ۔ حسن علی کےانجری کےمسائل نے پچھلےسیزن میں پشاورزلمی کےبائولنگ اٹیک کوکافی متاثرکیا تھا

جس کے باعث پشاورزلمی نے رواں سیزن میں فاسٹ بائولر کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔26 سالہ حسن علی اپنی انجری سے صحت یاب ہونےکے بعد اب سینٹرل پنجاب کی کپتانی کررہے ہیں