جس وقت گنگولی کو ہسپتال لایا گیا، ان کے دل کی دھڑکن بہت کم تھی سابق بھارتی کپتان اب کس حال میں ہیں؟ خبر آ گئی

92

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدرسارو گنگولی انجیوپلاسٹی کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ جب انہیں ہسپتال لایا گیا ان کے دل کی دھڑکن بہت کم تھی۔


تفصیلات کے مطابق سارو گنگولی کولکتہ میں اپنے گھر کے قریب جمنازیم میں ٹریننگ کررہے تھے کہ ان کی دھڑکنیں بےترتیب ہوئیں اورسینے میں شدید درد اٹھا جس پر انہیں فوری طور پر

قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پہلے ایمرجنسی میں رکھا گیا بعد ازاں انجیو گرافی کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیو پلاسٹی کے بعد سارو گنگولی کی طبیعت سنبھلنے پرانہیں

دوسرے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ گنگولی فیملی میں دل کی تکلیف کی تاریخ موجود ہے، جس وقت انہیں ہسپتال لایا گیا دل کی دھڑکن کم تھی مگر اب وہ کافی بہتر ہیں۔