پاکستانی فاسٹ باؤلرزاپنی اصل عمرچھپاتے ہیں،محمد آصف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد آصف نے پاکستانی فاسٹ باﺅلرز پر اپنی اصل عمر چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 سے 6 اوورز کے سپیل کے بعد ان سے فیلڈ میں کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا۔


کامران اکمل کے یوٹیوب چینل پرانٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ پلیئرز کی عمریں بہت زیادہ ہیں، برتھ سرٹیفکیٹس پر 17، 18 برس کے ہیں مگر حقیقت میں ان کی عمریں 27، 28 سال کی ہیں

جن کے جسم میں 20، 25 اوورز کرانے کی لچک ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ باﺅلرز جانتے ہی نہیں کہ جسم کو کیسے موڑا جاتا ہے اور تھوڑی دیر بعد ہی جسم اکڑنے لگتا ہے

جبکہ پانچ سے چھ اوورز کے سپیل کے بعد ان سے فیلڈ میں کھڑا نہیں ہوا جا تا۔ پاکستان کے کسی فاسٹ باﺅلر کو میچ میں 10 وکٹیں اڑائے 5، 6 برس ہوگئے ہیں