ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل سے راہیں جدا کرلیں ،حیران کن خبر

68

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل سے راہیں جدا کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے


ڈیل اسٹین 2008 سے آئی پی ایل کا حصہ تھے اور گزشتہ سیزن میں ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورکی نمائندگی کررہے تھے۔ ڈیل اسٹین نےکہا کہ ’وہ رواں سال آئی اپی ایل میں آر سی بی کو دستیاب نہیں ہوں گے

وہ آئی پی ایل میں کسی دوسری ٹیم سے کھیلنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے، کچھ وقت آرام کرنا چاہتے ہیں، ٹیم سے ریلیز کرنے کے لیے آرسی بی کا شکریہ۔‘

اسٹین نے کہا کہ ’وہ ریٹائر نہیں ہورہے ہیں، دوسری لیگز کے لیے دستیاب ہوں گے ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل میں 95 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 97 وکٹیں حاصل کیں