بدترین ریویو لینے پر شان مسعود کوشائقین نے آڑےہاتھوں لے لیا

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین ریویو لینے پر شان مسعود کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپننگ کیلئے آنے والے بلے باز


شان مسعود کو ٹم ساﺅتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا اور یہ فیصلہ بالکل واضح تھا۔ شان مسعود کو ان سائیڈ ایج ہی بچا سکتی تھی اور اس کا تو خو دانہیں اندازہ ہونا چاہئے تھا کہ

گیند بیٹ پر لگی یا نہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے ریویو لے لیا اور ٹیکنالوجی سے بھی ان کے آﺅٹ ہونے کی فوری تصدیق ہو گئی۔ اس طرح قومی ٹیم کو شان مسعود کی وکٹ کی صورت میں

نقصان تو اٹھانا ہی پڑا مگر اس کیساتھ ہی ایک قیمتی ریویو بھی ضائع ہو گیا جس پر شائقین کرکٹ نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اور اسے سب سے بدترین ریویو قرار دیا جا رہا ہے۔