مسلسل اچھی پرفارمینس محمد رضوان نے دو بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے

72

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ اس وقت جاری ہے، نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ کی نسبت دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

اگر ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ٹیسٹ کپتان محمد رضوان کی بات کریں، تو ان کی پرفارمنس لاجواب رہی ہے انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،

اور دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کیں۔ اب کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 61 رنز بنائے، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست پرفارمینس کے بعد انہوں نے دو اعزاز اپنے نام کیے، محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان ہیں، جنہوں نے مسلسل 3 اننگز میں فیفٹیاں سکور کی ہیں،

اس سے پہلے یہ ریکارڈ کسی بھی کپتان کے پاس نہیں تھا، دوسرا بڑا اعزاز پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا۔ یہ ایوارڈ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر دیا گیا۔۔