پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کی صورت میں بڑا انعام کیویزکا منتظر،شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر

95

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کیویز کی منتظر ہے جو اسے پاکستان کیخلاف کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کیساتھ ہی مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف


پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیتنے کی صورت میں کیویز118 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سے (116)ٹاپ پوزیشن چھین لیں گے جس کے 116 پوائنٹس ہیں جبکہ

بھارت اس وقت 114 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھی نیوزی لینڈ117 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائے گا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان

ٹیسٹ سیریز بھی جاری ہونے کے سبب کیویزکی حکمرانی کا دورانیہ مختصر ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان کے ہاتھوں ہارنے کی صورت میں 113پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار رہے گی، پہلے ٹیسٹ میں ناکامی سے پاکستان نے پانچویں پوزیشن پر آنے کا موقع بھی گنوا دیا تھا۔