کامران غلام نے قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ بدل ڈالی،شاندارخبر

123

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ جاری ہے خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ ان کیلئے سود مند ثابت ہوا، خیبرپختونخوا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 300 رنز بنانے کے بعد پاولین لوٹ گئی


جبکہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 257 رنزبنا سکی، خیبرپختونخوا کی دوسری اننگز کا آغازبھی اچھا نہ تھا مگرکامران غلام کی شاندار بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا کی ٹیم کم بیک کرنےمیں کامیاب ہوگئی۔

کامران غلام نےقائدِ اعظم ٹرافی میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں قائد اعظم ٹرافی کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،کامران غلام قائدِ اعظم ٹرافی میں سب سےزیادہ سکور کرنے والے

دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں قائدِ اعظم ٹرافی کے اس سیزن میں سب سے زیادہ 1178 رنز بنائے ہیں، اور قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں دوسرے بیٹسمین بن گئے،جنہوں نے سب سے زیادہ سکور کیے ہیں۔