آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم کودھچکا

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر چتیشور پجاراانجری کا شکار ہوگئے جس کے سبب ان کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق


پریکٹس کے دوران پجارا کے دائیں ہاتھ میں گیند لگی جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پجارا کو ٹیم کے فزیو کے ساتھ بھی دیکھا گیا بعدازاں وہ پریکٹس کے لیے

میدان میں آئے تاہم ان کی کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کے امکانات کم ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی اوپنر آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے،

چار اننگز میں پجارا نے 15.75 کی اوسط سے صرف 63 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد شامی اور امیش یادیو بھی،زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔