دوسرے روز کے کھیل میں پاکستان کیلئے کیامہنگا ثابت ہوا؟ محمد عباس نےحال دل سنا دیا

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ نیوزی کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اہم بلے بازوں کے کیچ ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد


محمد عباس نے کہا کہ ڈراپ کیچز سے مایوسی ہوتی ہے، باﺅلر وکٹ لے اور نوبال ہوجائے تب بھی مایوسی ہوتی ہے، پاکستان ٹیم نے پہلے سیشن میں بہت محنت کی اور اچھی پوزیشن میں رہے،

دوسرا سیشن بھی ٹھیک رہا لیکن تیسرے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ تیسرے روز کھیل کے آغاز میں ہی نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پچ پہلے دن کی نسبت تھوڑی تبدیل ہوئی ہے، ٹیسٹ میچ ہر شعبے کا ٹیسٹ ہوتا ہے، اگر وکٹیں نہ ملیں تو رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں۔